مندرجات کا رخ کریں

عالمی یوم چائے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عالمی یوم چائے
سری لنکا میں چائے کی کٹائی، عالمی یوم چائے منانے کی ایک جھلک
باضابطہ نامعالمی یوم چائے
آغاز2015ء
تاریخ21 مئی

عالمی یوم چائے ہر سال 21 مئی کو منایا جاتا ہے۔ یہ 2005ء سے چائے کی پیداوار کرنے والے ممالک جیسے بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، ویت نام، انڈونیشیا، کینیا، ملاوی، ملیشیا، یوگنڈا، بھارت اور تنزانیہ میں منایا جاتا ہے۔[1] عالمی یوم چائے کا مقصد حکومت اور شہریوں کو عالمی کارکنوں اور کسانوں پر چائے کی تجارت کے اثرات پر توجہ مبذول کرانا ہے اور قیمتوں کی حمایت اور منصفانہ تجارت کے مطالبات سے منسلک کرنا ہے۔[2][3]

2004ء میں پنکج صاحب کے ساتھ ابتدائی عالمی سوشل فورم میں بات چیت کے بعد پہلا عالمی یوم چائے 2005ء میں نئی ​​دلی میں منعقد ہوا،[4] اس کے بعد 2006ء اور 2008ء میں سری لنکا میں منایا گیا۔[2] عالمی یوم چائے کی تقریبات اور متعلقہ عالمی چائے کانفرنسوں کو مشترکہ طور پر تجارتی یونین تحریکوں کے ذریعہ منعقد گیا۔[2]

2015ء میں بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم کے ذریعہ عالمی یوم چائے کی توسیع کی تجویز پیش کی۔[5]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "International Tea Day"۔ Confederation of Indian Small Tea Growers Association۔ December 22, 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  2. ^ ا ب پ "South Asian tea workers call for International Tea day"۔ Sunday Times in Sri Lanka۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  3. "International Tea Day: Consumers Demand a Fair Cuppa"۔ Fairtrade Canada۔ 2010-01-11۔ 22 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  4. "International Tea Day 2005 Report" (PDF)۔ Centre for Education and Communication۔ 2006-03-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  5. "'Tea day' proposal to UN"۔ The Telegraph۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015